شرعی سوالات

سوال:مرنے کے بعد مسلمانوں کی روحیں کہاں رہتی ہیں؟

سوال:مرنے کے بعد مسلمانوں کی روحیں کہاں رہتی ہیں؟

جواب:مرنے کے بعد مسلمانوں کی روحیں حسبِ مرتبہ مختلف مقاموں میں رہتی ہے، بعض کی قبر پر، بعض کی زمزم شریف کے کنویںمیں، بعض کی آسمان و زمین کے درمیان، بعض کی پہلے، دوسرے، ساتویں آسمان تک اور بعض کی آسمانوں سے بھی بلند، اور بعض کی روحیں زیرِ عرش قندیلوںمیں، اور بعض کی اعلیٰ عِلّیین(جنت کے بلند بالا مکانات) میں،مگرجہاں کہیں ہوں، اپنے جسم سے اُن کو تعلق بدستور رہتا ہے۔ جو کوئی قبر پر آئے اُسے دیکھتے، پہچانتے، اُس کی بات سنتے ہیں، بلکہ روح کا دیکھنا قُربِ قبر ہی سے مخصوص نہیں، اِس کی مثال حدیث میں یہ فرمائی ہے کہ ایک طائر پہلے قفص(پنجرے)میں بند تھا اور اب آزاد کر دیا گیا۔(شرح الصدور، ص13,231,235,236,237,249,262,263٭سنن أبی داود، کتاب الجہاد، باب فی فضل الشہادۃ، الحدیث2520، ج3، ص22٭شرح مسلم للنووی ج2، ص286٭ الفتاوی الحدیثیۃ، مطلب أرواح الأنبیاء فیأعلی علیین وأرواح الشھداء إلخ ،ص14,15)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button