شرعی سوالات

سوال:لقمہ دینے کا محل کیا ہے اور بے محل لقمہ دینے سے کیا مراد ہے؟

سوال:لقمہ دینے کا محل کیا ہے اور بے محل لقمہ دینے سے کیا مراد ہے؟

جواب:لقمہ کے محل بنیادی طورپر دو ہیں:

(1)جس مقام پرلقمہ لینادینا احادیث سے ثابت ہے ،وہ لقمہ دینے کا محل ہے اگرچہ فسادِ نماز یا ترکِ واجب نہ ہورہا ہو ۔امام اہلسنت امام احمدرضا خان علیہ الرحمہ فرماتے ہیں’’صورتِ ثانیہ میں اگرچہ جب قرا ء ت رواں ہے تو صرف آیت چھوٹ جانے سے فسادِ نماز کا اندیشہ نہ ہو مگر اس بات میں شارع صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے نص وارد۔‘‘(فتاوی رضویہ،ج7،ص258،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)

(2)احادیث سے ثابت شدہ مواضع کے علاوہ وہاں اجازت ہے جہاں حاجت ہو،اور حاجت وہاں ہوتی ہے جہاںفسادِ نمازیا ترکِ واجب ہورہا ہو،لہذا جہاں اس سے کم معاملہ ہو وہاں لقمہ دینے سے نماز ٹوٹ جائے گی۔اسی طرح مقتدی صرف اپنے امام کو لقمہ دے سکتا ہے کہ اپنی نماز بچانے کے لئے اسے اس کی حاجت ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button