شرعی سوالات

سوال:قیامت کے دن لوگ اپنی قبروں سے کیسے اٹھیں گے؟

سوال:قیامت کے دن لوگ اپنی قبروں سے کیسے اٹھیں گے؟

جواب:قیامت کے دن لوگ اپنی اپنی قبروں سے ننگے بدن، ننگے پاؤں، نَاخَتْنہَ شُدہ اٹھیں گے ، کوئی پیدل، کوئی سوار اور ان میں بعض تنہا سوار ہوں گے اور کسی سواری پر دو، کسی پر تین، کسی پر چار، کسی پر دس ہوں گے۔(صحیح البخاری، کتاب الرقاق، باب کیف الحشر، الحدیث3349، ج2، ص420٭صحیح مسلم، کتاب الجنۃ وصفۃ نعیمھا وأھلھا، باب فناء الدنیا… إلخ، الحدیث2869، ص1529)

کافر منہ کے بل چلتا ہوا میدانِ حشر کو جائے گا ، کسی کو ملائکہ گھسیٹ کر لے جائیں گے۔کسی کو آگ جمع کرے گی۔( صحیح مسلم، کتاب صفات المنافقین وأحکامھم، یحشر الکافر علی وجھہ، الحدیث2806، ص1508٭سنن النسائی، کتاب الجنائز، البعث، الحدیث2083، ص350)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button