سوال:قرا ء ت بھولنے اور لقمہ لینے دینے میں امام اگر تین مرتبہ سبحان اللہ کی مقدار چپ ہوگیا تو کیا حکم ہے؟
جواب:یاد نہیں آتا یاد کرنے کے لئے رکا اگر تین بار سبحان اللہ کہنے کی قدر رکے گا نماز میں کراہتِ تحریم آئے گی اور سجدۂ سہو واجب ہوگا……..تو اس صورت میں جب اسے رکا دیکھیں مقتدیوں پر بتانا واجب ہوگا کہ سکوت قدرِ ناجائز تک نہ پہنچے ۔(فتاوی رضویہ،ج7،ص281،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)