سوال:فرض میں قعدۂ اولیٰ بھول کر تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہوگئے ،کیا حکم ہے؟
جواب:فرض میں قعدہ اولیٰ بھول گیا توجب تک سیدھا کھڑا نہ ہوا، لوٹ آئے اور سجدہ سہو نہیں اور اگر سیدھا کھڑا ہو گیا تو نہ لوٹے اور آخر میں سجدہ سہو کرے اور اگر سیدھا کھڑا ہو کر لوٹا تو سجدہ سہو کرے اور صحیح مذہب میں نماز ہوجائے گی مگر گنہگار ہوا لہٰذا حکم ہے کہ اگر لوٹے تو فوراً کھڑا ہوجائے۔ (در مختاروردالمحتار، کتاب الصلاۃ، باب سجود السھو، ج2، ص661)