سوال:فرشتے کیا ہیں؟
جواب:فرشتے اجسامِ نوری ہیں، یہ نہ مرد ہیں، نہ عورت، اﷲتعالیٰ نے اُن کو یہ طاقت دی ہے کہ جو شکل چاہیں بن جائیں، کبھی وہ انسان کی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں اور کبھی دوسری شکل میں۔ و ہی کرتے ہیں جو حکمِ الٰہی ہے، خدا کے حکم کے خلاف کچھ نہیں کرتے، نہ قصداً، نہ سہواً، نہ خطاً، وہ اﷲعزوجل کے معصوم بندے ہیں، ہر قسم کے صغائر و کبائرسے پاک ہیں۔(صحیح المسلم، کتاب الزہد، باب فی أحادیث متفرقۃ، الحدیث2996، ص1597٭شرح المقاصد، المبحث الثالث، ج2، ص500٭منح الروض الأزہر، ص12٭صحیح البخاری، کتاب التفسیر، کتاب فضائل القرآن، الحدیث4980، ص432٭فتح الباری، ج9، ص5٭المعجم الکبیرللطبرانی، ج1، ص261، الحدیث758٭الحبائک فی أخبار الملائک للسیوطی، ص4٭پ14،سورۃ النحل،آیت50٭پ28، سورۃالتحریم،آیت6٭تفسیر الکبیر، ج1، ص389)