سوال:صفیں بنانے میں کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟
جواب:صفیں بنانے میں چارچیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے:
(1)تسویہ یعنی صف برابر ہو،سیدھی ہو،مقتدی آگے پیچھے نہ ہوں۔(2)اتمام، کہ جب تک ایک صف پوری نہ ہو،دوسری شروع نہ کریں (3) تراص یعنی خوب مل کر کھڑے ہونا کہ کندھے سے کندھا مس ہو۔(4)تقارب کہ صفیں پاس پاس ہوں۔(فتاوی رضویہ،ج7،ص318تا328)