شرعی سوالات

سوال:سنت مؤکدہ چار رکعت اور نفل چاررکعت ادا کرنے میں کیا فرق ہے؟

سوال:سنت مؤکدہ چار رکعت اور نفل چاررکعت ادا کرنے میں کیا فرق ہے؟

جواب:جو سنت مؤکدہ چار رکعتی ہے اس کے قعدہ اولیٰ میں صرف التحیات پڑھے اگر بھول کر درود شریف پڑھ لیا تو سجدہ سہو کرے اور ان سنتوں میں جب تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوا تو سُبْحٰنَکَ اور اَعُوْذُ بھی نہ پڑھے اور ان کے علاوہ اور چار رکعت والے نوافل(اورسنت غیر مؤکدہ ) کے قعدہ اولیٰ میں بھی درود شریف پڑھے اور تیسری رکعت میں سُبْحٰنَکَ اور اَعُوْذُ بھی پڑھے، بشرطیکہ دو رکعت کے بعد قعدہ کیا ہو ورنہ پہلا سُبْحٰنَکَ اور اَعُوْذُ کافی ہے، منت کی نماز کے قعدہ اولیٰ میں بھی درود پڑھے اور تیسری میں ثنا و تعوذ پڑھے۔

(الدرالمختار، کتاب الصلاۃ، باب الوتر و النوافل، ج2، ص552)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button