شرعی سوالات

سوال:سجدۂ سہو کا طریقہ کیا ہے؟

سوال:سجدۂ سہو کا طریقہ کیا ہے؟

جواب:اس کا طریقہ یہ ہے کہ التحیات کے بعد دہنی طرف سلام پھیر کر دو سجدے کرے پھر تشہد وغیرہ پڑھ کر سلام پھیرے۔(شرح الوقایۃ، کتاب الصلاۃ، باب سجود السھو، ج1، ص220)

سجدہ سہو کے بعد بھی التحیات پڑھنا واجب ہے التحیات پڑھ کر سلام پھیرے اور بہتر یہ ہے کہ دونوں قعدوں میں درود شریف بھی پڑھے۔ (ہندیہ،سجود السہو،ج1،ص125)

اور یہ بھی اختیار ہے کہ پہلے قعدہ میں التحیات و درود پڑھے اور دوسرے میں صرف التحیات۔ (بہار شریعت،حصہ4،ص710)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button