شرعی سوالات

سوال:سجدۂ تلاوت کب واجب ہوتا ہے؟

سوال:سجدۂ تلاوت کب واجب ہوتا ہے؟

جواب:آیت سجدہ پڑھنے یا سننے سے سجدہ واجب ہو جاتا ہے پڑھنے میں یہ شرط ہے کہ اتنی آواز سے ہو کہ اگر کوئی عذر نہ ہو تو خود سُن سکے، سننے والے کے لیے یہ ضرور نہیں کہ بالقصد سنی ہو بلا قصد سُننے سے بھی سجدہ واجب ہو جاتا ہے۔(الھدایۃ، کتاب الصلاۃ، باب سجود التلاوۃ، ج1، ص78)

اگر اتنی آواز سے آیت پڑھی کہ سن سکتا تھا مگر شور و غل یا بہرے ہونے کی وجہ سے نہ سنی تو سجدہ واجب ہوگیا اور اگر محض ہونٹ ہلے آواز پیدا نہ ہوئی تو واجب نہ ہوا۔(الفتاوی الھندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب الثالث عشر فی سجود التلاوۃ، ج1، ص132)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button