سوال:سامع کا قرآن مجید وغیر ہ سے دیکھ کر لقمہ دیناکیسا ہے؟
جواب:نماز کے اندر دیکھ کر قرآن مجید پڑھنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے ،جب سامع کی ٹوٹ گئی اور اس کا لقمہ امام نے لیا تو غیر مقتدی کا لقمہ لینے کی وجہ سے اس کی نماز بھی ٹوٹ جائے گی اور اس کی وجہ سے سب کی نماز ٹوٹ جائے گی۔فتاوی ہندیہ میں ہے :قرآن مجید سے دیکھ کر قراء ت کرنے سے امام اعظم علیہ الرحمہ کے نزدیک نماز فاسد ہوجاتی ہے ۔(فتاوی ہندیہ،ج1،ص101،مکتبہ رشیدیہ،کوئٹہ)
درمختار میں ہے:قرآن مجید سے دیکھ کر قراء ت کرنا مطلقاً مفسداتِ نماز میں سے ہے۔
(درمختار مع ردالمحتار،جلد2،صفحہ463،مکتبہ رشیدیہ،کوئٹہ)