شرعی سوالات

سوال:سارے داڑھی منڈے جمع ہوجائیں توکیا ایک داڑھی منڈے کو امام بنا کر باجماعت نماز ادا کریں یا اکیلے اکیلے نماز ادا کریں؟

سوال:سارے داڑھی منڈے جمع ہوجائیں توکیا ایک داڑھی منڈے کو امام بنا کر باجماعت نماز ادا کریں یا اکیلے اکیلے نماز ادا کریں؟

جواب:سارے داڑھی منڈے ہوں تو اکیلے اکیلے نماز پڑھیں ،اگر ایک داڑھی منڈے کو امام بنا کراس کے پیچھے نماز پڑھی تو نماز مکروہ تحریمی ہوگی اور اس کا اعادہ واجب ہے۔امام اہلسنت مجدددین وملت امام احمدرضا خان علیہ الرحمہ فرماتے ہیں’’جب مبتدع یا فاسقِ معلن کے سوا کوئی امام نہ مل سکے تو منفرداً تنہاتنہا پڑھیں کہ جماعت واجب ہے اور اس کی تقدیم ممنوع بکراہت تحریم اور واجب ومکروہ تحریمی دونوں ایک مرتبہ میں ہیں درء المفاسد اہم من جلب المصالح(مفاسد کو دور کرنا مصالح کے حصول سے اہم ہے)۔ ‘‘

(فتاوی رضویہ قدیم ،ج3،ص273)

فتاوی فیض الرسول میں ہے’’داڑھی منڈانے والے فاسقِ معلن کے پیچھے داڑھی منڈانے والوں کی نفسِ نماز توہوجائے گی مگر پڑھنے والے گناہ گار ہوں گے اورنماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی۔۔لہذا واجب کے لئے مکروہ تحریمی کا ارتکاب نہ کیا جائے کہ مکروہ تحریمی کا اعتناء واجب سے اہم واعظم ہے۔‘‘(فتاوی فیض الرسول ،جلد 1،ص259،شبیر برادرز،لاہور)کالاخضاب لگانے والے امام کے پیچھے نماز:

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button