سوال:دلدار نجاست کپڑے پر تھی،اس کو دھویا ،نجاست دورہوگئی مگر اس کا اثر (رنگ یا بو)باقی ہے تو کیا حکم ہے؟
جواب:اگر نَجاست دور ہو گئی مگر اس کا کچھ اثر رنگ یا بُو باقی ہے تو اسے بھی زائل کرنا لازم ہے، ہاں اگر اس کا اثردقّت( مشکل )سے جائے تو اثر دور کرنے کی ضرورت نہیں ،تین مرتبہ دھولیا پاک ہو گیا،صابون یا گرم پانی سے دھونے کی حاجت نہیں۔ (فتاوی ہندیہ،ج1،ص42)