سوال:خوش خوان کو امام بنانا چاہیے یا درست خوان کو؟
جواب:غلط پڑھنے والے خوش خوان کو امام بنانا نہ چاہیے بلکہ درست خوان کو بنائیں۔(الفتاوی الھندیۃ،کتاب الصلاۃ، الباب التاسع فی النوافل، فصل فی التراویح، ج1، ص116)
افسوس صد افسوس کہ اس زمانہ میں حفاظ کی حالت نہایت ناگفتہ بہ ہے، اکثر تو ایسا پڑھتے ہیں کہ یَعْلَمُوْنَ تَعْلَمُوْنَ کے سوا کچھ پتہ نہیں چلتا الفاظ و حروف کھا جایا کرتے ہیں جو اچھا پڑھنے والے کہے جاتے ہیں اُنھیں دیکھیے تو حروف صحیح نہیں ادا کرتے ہمزہ، الف، عین اور ذ، ز، ظ اورث، س، ص، ت، ط وغیرہا حروف میںفرق نہیں کرتے جس سے قطعاً نماز ہی نہیں ہوتی۔
(بہارشریعت،حصہ4،ص691)