شرعی سوالات

سوال:حیض ونفاس والی عورت کون سے امور کرسکتی ہے؟

سوال:حیض ونفاس والی عورت کون سے امور کرسکتی ہے؟

جواب:درج ذیل امور کرسکتی ہے:

(1)قرآنِ مجید کے علاوہ اَور تمام اذکار کلمہ شریف، درود شریف وغیرہ پڑھنا بلا کراہت جائز بلکہ مستحب ہے اور ان چیزوں کو وُضو یا کُلّی کرکے پڑھنا بہتر اور ویسے ہی پڑھ لیا جب بھی حَرَج نہیں اور ان کے چھونے میں بھی حَرَج نہیں۔ (2)ایسی عورت کو اذان کا جواب دینا جائز ہے ۔ (3)جزدان(غلاف) میں قرآنِ مجید ہو تو اُس جزدان کے چھونے میں حَرَج نہیں۔ (4)معلمہ کو حَیض یا نِفاس ہوا تو ایک ایک کلمہ سانس توڑ توڑ کر پڑھائے اور ہجے کرانے میں کوئی حَرَج نہیں۔ (ہندیہ،کتاب الطہارۃ،، ج1، ص37٭بہار شریعت،حصہ1،ص379)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button