سوال:جو شخص معاذاللہ مرتد ہوگیا،پھر اسلام لایاتو اس کی زمانہ ارتداد کی نمازوں اور ارتداد سے پہلے کی نمازوں کا کیا حکم ہے؟
جواب:جو شخص معاذ اللہ مرتَد ہوگیا پھر اسلام لایا تو زمانہ ارتداد کی نمازوں کی قضا نہیں اور مرتد ہونے سے پہلے زمانہ اسلام میں جو نماز یں جاتی رہی تھیں ان کی قضا واجب ہے۔ (ردالمحتار، کتاب الصلاۃ، باب قضاء الفوائت، ج2، ص667)