سوال:جن پر جمعہ فرض نہیں،ان کا شہر میں ظہر باجماعت پڑھنا کیسا ہے؟
جواب:مریض یا مسافر یا قیدی یا کوئی اور جس پر جمعہ فرض نہیں ان لوگوں کو بھی جمعہ کے دن شہر میں جماعت کے ساتھ ظہر پڑھنا مکروہِ تحریمی ہے، خواہ جمعہ ہونے سے پیشتر جماعت کریں یا بعد میں۔ یوہیں جنھیں جمعہ نہ ملا وہ بھی بغیر اذان و اقامت ظہر کی نماز تنہا تنہا پڑھیں، جماعت ان کے لیے بھی ممنوع ہے۔ (الدرالمختار، کتاب الصلاۃ، باب الجمعۃ، ج3، ص36)