شرعی سوالات

سوال:جنت میں کھاناپینا کیسا ہوگا؟

سوال:جنت میں کھاناپینا کیسا ہوگا؟

جواب:جنتیوں کو جنت میں ہر قسم کے لذیذ سے لذیذ کھانے ملیں گے، جو چاہیں گے فوراً ان کے سامنے موجود ہو گا۔ (پ23،سورہ فصلت،آیت31٭تفسیر ابن کثیر،ج7، ص162)

اگر کسی پرندے کو دیکھ کر اس کا گوشت کھانے کو جی ہو تو اُسی وقت بُھنا ہوا اُن کے پاس آجائے گا۔ (پ28،سورۃ الواقعہ،آیت21٭الدر المنثور، ج8، ص11)

اگر پانی وغیرہ کی خواہش ہو تو کوزے خود ہاتھ میں آجائیں گے، ان میں ٹھیک اندازے کے موافق پانی، دودھ، شراب، شہد ہوگا کہ ان کی خواہش سے ایک قطرہ کم نہ زیادہ، بعد پینے کے خودبخود جہاں سے آئے تھے چلے جائیں گے۔ہر شخص کو سو(100) آدمیوں کے کھانے، پینے، جماع کی طاقت دی جائے گی۔(الترغیب وا لترھیب، کتاب صفۃ الجنۃ والنار، فصل فی أکل أھل الجنۃ وشربھم وغیر ذلک، الحدیث73,46، ج4، ص292,290 ٭المسند، الحدیث19289، ج4، ص74)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button