شرعی سوالات

سوال:جمعہ واجب (لازم)ہونے کی کتنی شرطیں ہیں؟

سوال:جمعہ واجب (لازم)ہونے کی کتنی شرطیں ہیں؟

جواب:جمعہ واجب ہونے کے لیے گیارہ شرطیں ہیں، ان میں سے ایک بھی معدوم ہو تو فرض نہیں پھر بھی اگر پڑھے گا تو ہوجائے گا:

(1)شہر میں مقیم ہونا (2)صحت یعنی مریض پر جمعہ فرض نہیں مریض سے مراد وہ ہے کہ مسجد جمعہ تک نہ جاسکتا ہو یا چلا تو جائے گا مگر مرض بڑھ جائے گا یا دیر میں اچھا ہوگا۔ (3)آزاد ہونا۔ غلام پر جمعہ فرض نہیں اور اس کا آقا منع کر سکتا ہے۔(4)مرد ہونا (5) بالغ ہونا (6)عاقل ہونا۔ (7)انکھیارا ہونا۔ (8)چلنے پر قادر ہونا۔(9)قید میں نہ ہونا۔ (10)بادشاہ یا چور وغیرہ کسی ظالم کا خوف نہ ہونا، مفلس قرضدار کو اگر قید کا اندیشہ ہو تو اس پر فرض نہیں۔ (11)مینہ یا آندھی یا اولے یا سردی کا نہ ہونا یعنی اس قدر کہ ان سے نقصان کا خوف صحیح ہو۔ (الدرالمختارو ردالمحتار، کتاب الصلاۃ، باب الجمعۃ، مطلب فی شروط وجوب الجمعۃ، ج3، ص30تا33)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button