سوال:جماعت میں حاضری کس کس صورت میں معاف ہے؟
جواب:درج ذیل صورتوں میں جماعت معاف ہے:(1)مریض جسے مسجد تک جانے میں مُشقّت ہو۔(2)اپاہج(3)جس کا پاؤں کٹ گیا ہو۔(4)جس پر فالج گرا ہو۔ (5)اتنا بوڑھا کہ مسجد تک جانے سے عاجز ہے۔ (6)اندھا اگرچہ اندھے کے لیے کوئی ایسا ہو جو ہاتھ پکڑ کر مسجد تک پہنچا دے۔(7)سخت بارش اور(8)شدید کیچڑ کا حائل ہونا۔ (9)سخت سردی۔(10)سخت تاریکی۔(11)آندھی۔(12)مال یا کھانے کے تلف ہونے کا اندیشہ۔ (13)قرض خواہ کا خوف ہے اور یہ تنگ دست ہے۔ (14)ظالم کا خوف۔(15)پاخانہ۔(16)پیشاب۔(17)ریاح کی حاجت شدید ہے۔ (18)کھانا حاضر ہے اور نفس کو اس کی خواہش ہے۔(19)قافلہ چلے جانے کا اندیشہ ہے۔ (20)مریض کی تیمارداری کہ جماعت کے لیے جانے سے اس کو تکلیف ہوگی اور گھبرائے گا، یہ سب ترک جماعت کے لیے عذر ہیں۔ (الدرالمختار، کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ، ج2، ص 347تا349)