سوال:جس کے ذمہ زیادہ نمازیں قضا ہوں،کیا اسے تاخیر کی اجازت ہے؟
جواب:جس کے ذمہ قضا نمازیں ہوں اگرچہ ان کا پڑھنا جلد سے جلد واجب ہے مگر بال بچوں کی خورد و نوش اور اپنی ضروریات کی فراہمی کے سبب تاخیر جائز ہے تو کاروبار بھی کرے اور جو وقت فرصت کا ملے اس میں قضا پڑھتا رہے یہاں تک کہ پوری ہو جائیں۔
(الدرالمختار، کتاب الصلاۃ، باب قضاء الفوائت،ج2، ص646)