سوال:جس نے مسافتِ سفر پر جانے کا ارادہ کیا،کیا وہ نیت کرنے ہی سے مسافر ہوجائے گا؟
جواب:محض نیت سفر سے مسافر نہ ہو گا بلکہ مسافر کا حکم اس وقت سے ہے کہ بستی کی آبادی سے باہر ہو جائے شہرمیں ہے تو شہر سے، گاؤں میں ہے تو گاؤں سے اور شہر والے کے لیے یہ بھی ضرور ہے کہ شہر کے آس پاس جو آبادی شہر سے متصل ہے اس سے بھی باہر ہو جائے۔فنائے شہر سے جو گاؤں متصل ہے شہر والے کے لیے اس گاؤں سے باہر ہو جانا ضرور نہیں۔ (الدرالمختارو ردالمحتار، کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ المسافر، ج2، ص722)