شرعی سوالات

سوال:جب مردے کو دفن کرکے لوگ واپس آتے ہیں توقبر میں مردے کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟

سوال:جب مردے کو دفن کرکے لوگ واپس آتے ہیں توقبر میں مردے کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟

جواب:جب دفن کرنے والے دفن کرکے وہاں سے چلتے ہیں تو مردہ اُن کے جوتوں کی آواز سنتا ہے، اُس وقت اُس کے پاس دو فرشتے اپنے دانتوں سے زمین چیرتے ہوئے آتے ہیں، اُن کی شکلیں نہایت ڈراؤنی اور ہیبت ناک ہوتی ہیں، اُن کے بدن کا رنگ سیاہ، آنکھیں سیاہ اور نیلی، اور دیگ کی برابر اور شعلہ زن ہوتی ہیں، اُن کے مُہیب بال سر سے پاؤں تک، اور اُن کے دانت کئی ہاتھ کے، جن سے زمین چیرتے ہوئے آتے ہیں، اُن میں ایک کو منکَر، دوسرے کو نکیر کہتے ہیں،مردے کو جھنجھوڑتے اور جھڑک کر اُٹھاتے اور نہایت سختی کے ساتھ کرخت آواز میں سوال کرتے ہیں۔(صحیح البخاری، کتاب الجنائز، باب ما جاء فی عذاب القبر، الحدیث1374، ج1، ص463٭شرح الصدور، ص122٭إثبات عذاب القبرللبیہقی، الحدیث86، ج1، ص99٭الإحیاء، ج1، ص127٭سنن الترمذی، باب ما جاء فی عذاب القبر، ج2، ص337، الحدیث1073٭المعجم الأوسط للطبرانی، الحدیث4629، ج3، ص292)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button