سوال:تیمم میں کتنے فرض ہیں؟
جواب:تیمم میں تین فرض ہیں:
(1)نیت:اگر کسی نے ہاتھ مٹی پر مار کر منہ اور ہاتھوں پر پھیر لیا اور نیت نہ کی تیمم نہ ہوگا ۔
(2)سارے منہ پر ہاتھ پھیرنا:اس طرح کہ کوئی حصہ باقی رہ نہ جائے اگر بال برابر بھی کوئی جگہ رہ گئی تیمم نہ ہوا۔
(3)دونوں ہاتھ کا کُہنیوں سمیت مسح کرنا:اس میں بھی یہ خیال رہے کہ ذرّہ برابر باقی نہ رہے ورنہ تیمم نہ ہو گا۔ (فتاوی ہندیہ،کتاب الطہارۃ،الباب الرابع ،ج1،ص25.26)