شرعی سوالات

سوال:تروایح کے لئے جو سامع مقرر ہے کیا لقمہ دیناصرف اسی کاحق ہے؟

سوال:تروایح کے لئے جو سامع مقرر ہے کیا لقمہ دیناصرف اسی کاحق ہے؟

جواب:لقمہ دینا صرف مقررشدہ سامع کا حق نہیں ،ہر مقتدی کا حق ہے ،لہذا ہر مقتدی لقمہ دے سکتا ہے بشرطیکہ لقمہ کی حاجت ہو اور لقمہ صحیح ہو۔سیدی اعلیٰ حضرت امام احمدرضا خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:”ان تمام احکام میں جملہ مقتدی یکساں ہیں امام کو بتانا کسی خاص مقتدی کا حق نہیں ،ارشادات حدیث وفقہ سب مطلق ہیں…….قوم کا کسی کو سامع مقرر کرنے کے یہ معنی نہیں ہوتے کہ اس کے غیر کو بتانے کی اجازت نہیں اور اگر کوئی اپنے جاہلانہ خیال سے یہ قصدکرے بھی تو اس کی ممانعت سے وہ حق کہ شرع مطہر نے عام مقتدیوں کو دیاکیوںکرسلب ہو سکتا ہے۔” (فتاوٰی رضویہ،جلد7،صفحہ283۔284، رضافاؤنڈیشن،لاہور)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button