سوال:تراویح میں ایک دو کلمات چھوڑ کر امام آگے بڑھ گیا ،اور ان کلمات سے نماز میں کسی طرح کی خرابی بھی واقع نہیں ہورہی ،تواب پیچھے سے لقمہ دینا چاہئے یا نہیں؟
جواب:صورتِ مسئولہ میں بھی لقمہ دینا چاہئے۔امام اہلسنت امام احمدرضا خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں’’جب تراویح میں ختم ِ قرآنِ عظیم ہو تو ویسے بھی مقتدیوں کو بتانا چاہئے جب کہ امام سے نہ نکلے یا وہ آگے رواں ہوجائے اگر چہ اس غلطی سے نماز میں کچھ خرابی نہ ہو کہ مقصود ختم کتاب عزیز ہے اور وہ کسی غلطی کے ساتھ پورا نہ ہوگا۔‘‘(فتاوی رضویہ،ج7،ص286،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)