شرعی سوالات

سوال:بلاعذر شرعی نماز قضا کردینا کیسا ہے؟

سوال:بلاعذر شرعی نماز قضا کردینا کیسا ہے؟

جواب:بلا عذرِ شرعی نماز قضا کر دینا بہت سخت گناہ ہے، اُس پر فرض ہے کہ اُس کی قضا پڑھے اور سچے دل سے توبہ کرے،توبہ جب ہی صحیح ہے کہ قضا پڑھ لے۔ اُس کو تو ادا نہ کرے، توبہ کیے جائے، یہ توبہ نہیں کہ وہ نماز جو اس کے ذمہ تھی اس کا نہ پڑھنا تو اب بھی باقی ہے اور جب گناہ سے باز نہ آیا، توبہ کہاں ہوئی۔ حدیث میں فرمایا:گناہ پر قائم رہ کر استغفار کرنے والا اس کے مثل ہے جو اپنے رب عزوجل سے ٹھٹھا کرتا ہے۔(الدرالمختاروردالمحتار، کتاب الصلاۃ، باب قضاء الفوائت، ج2، ص626,627٭شعب الإیمان، باب فی معالجۃ کل ذنب بالتوبۃ، الحدیث7178، ج5، ص436)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button