سوال:اگر نماز میں نہ بتاسکیں تو کیا کریں؟
جواب:سلام کے بعد بتادیں تاکہ امام دوسری تراویح میں اتنے الفاظ کریمہ کا اعادہ کرلے،مگر افضل یہی ہے کہ نماز میں ہی بتائے۔امام اہلسنت امام احمدرضا خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں’’ یہ بھی ممکن ہے کہ اس وقت نہ بتائے بعدِ سلام اطلاع کردے ،امام دوسری تراویح میں اتنے الفاظ کریمہ کا صحیح طور پر اعادہ کرلے،مگر اولی ابھی بتاناہے کہ حتی الامکان نظمِ قرآن اپنی ترتیب کریم پر ادا ہو۔‘‘ (فتاوی رضویہ،ج7،ص282، رضا فاؤنڈیشن،لاہور)