سوال:امام نے بیٹھنا تھا ،بھول کر کھڑا ہونے لگا تومقتدی نے اسے کہا ’’بیٹھ جائو‘‘تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے؟
جواب:اس کی نماز فاسد ہوجائے گی کیونکہ یہ کلام ہے اور کلام ہر صورت میں نماز فاسد کردیتا ہے۔فتاوی ہندیہ میں ہے:نماز کے اندرکلام نماز کو فاسد کردیتا ہے ،چاہے کلام بھول کرہویا عمداً ہو،خطا سے ہویا قصداً ہو،تھوڑا ہویا زیادہ ہو،خواہ نماز کی اصلاح کے لئے ہوجیسا کہ امام بیٹھنے کی جگہ کھڑا ہونے لگا تو اسے کہاکہ’’بیٹھ جائو‘‘یا قیام کی جگہ بیٹھنے لگا تو اسے کہا کہ’’کھڑے ہوجائو۔ (فتاوی ہندیہ،ج1،ص98،مکتبہ رشیدیہ،کوئٹہ)