سوال:امام قرا ء ت میں بھولاتو مقتدی کو لقمہ دینے میں کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟
جواب:فوراً ہی لقمہ دینا مکروہ ہے،تھوڑا توقف چاہیے کہ شاید امام خود نکال لے،مگر جب کہ اس کی عادت اسے معلوم ہو کہ رکتا ہے تو بعض ایسے حروف نکلتے ہیں جن سے نماز فاسد ہوجاتی ہے تو فوراً بتائے۔ (بہارشریعت،حصہ3،ص607،مکتبۃ المدینہ،کراچی)