شرعی سوالات

سوال:اقتداکی ایک شرط یہ ہے کہ’’امام و مقتدی دونوں کا مکان ایک ہو ‘‘ اس کی کچھ امثلہ بیان کردیں۔

سوال:اقتداکی ایک شرط یہ ہے کہ’’امام و مقتدی دونوں کا مکان ایک ہو ‘‘ اس کی کچھ امثلہ بیان کردیں۔

جواب:سوار نے پیدل کی یا پیدل نے سوار کی اقتدا کی یا مقتدی و امام دونوں دو سواریوں پر ہیں، ان تینوں صورتوں میں اقتدا نہ ہوئی کہ دونوں کے مکان مختلف ہیں۔ اور اگر دونوں ایک سواری پر سوار ہوں، تو پیچھے والا اگلے کی اقتدا کرسکتا ہے کہ مکان ایک ہے۔

(ردالمحتار،کتاب الصلاۃ،باب الامامۃ،ج2،ص395)

اسی طرح (میدان یا مسجد کبیر میں)امام و مقتدی کے درمیان اتنا چوڑا راستہ ہو جس میں بیل گاڑی جاسکے، تو اقتدا نہیں ہوسکتی۔ (الدرالمختار،کتاب الصلاۃ،باب الامامۃ،ج2،ص400)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button