سوال:آیتِ سجدہ بیرونِ نماز پڑھی تو کیا سجدۂ تلاوت فوراً کرنا واجب ہے؟
جواب:آیت سجدہ بیرون نماز پڑھی تو فوراً سجدہ کر لینا واجب نہیں ہاں بہتر ہے کہ فوراً کر لے اور وضو ہو تو تاخیر مکروہِ تنزیہی۔ (الدرالمختار، کتاب الصلاۃ، باب سجود التلاوۃ، ج2، ص703)