بہار شریعت

سعی میں ہونے والی غلطیاں اور ان کے کفارے

سعی میں ہونے والی غلطیاں اور ان کے کفارے

مسئلہ ۱: سعی کے چار پھیرے یا زیادہ بلا عذر چھوڑے یا سواری پر لئے تو دم دے اور حج ہوگیا ، اور چار سے کم میں ہر پھیرے کے بدلے صدقہ ‘اور اعادہ کرلیا تو دم و صدقہ ساقط اور عذر کے سبب ایسا ہوا تو معاف ہے یہی ہر واجب کا حکم ہے کہ عذرصحیح سے ترک کرسکتا ہے (عالمگیری ص۲۴۷ج۱‘ درمختار و ردالمحتار ص۲۸۴ج۲‘بحر ص۲۳ج۳‘جوہرہ ص۲۲۲‘تبیین ص۶۱ج۲‘منسک ص۲۳۸)

مسئلہ ۲: طواف سے پہلے سعی کی اور اعادہ نہ کیا تو دم دے (درمختار و ردالمحتار ص۲۸۲ج۲‘بحر ص۹۱ج۳‘تبیین ص۶۱ج۲‘منسک ص۲۳۸)

مسئلہ ۳: جنابت میں یا بے وضو طواف کرکے سعی کی تو سعی کے اعادہ کی حاجت نہیں (درمختار ص۲۸۲ج۲‘عالمگیری ص۲۴۷ج۱‘ بحر ص۱۹ج۳‘ منسک ص۲۳۷)

مسئلہ ۴: سعی میں احرام یا زمانۂ حج شرط نہیں ‘نہ کی ہو جب بھی چاہے کرلے ادا ہو جائے گی (ردالمحتار ص۲۸۴ج۲‘جوہرہ)

یہ مسائل کتاب بہار شریعت سے ماخوذ ہیں۔ مزید تفصیل کے لئے اصل کتاب کی طرف رجوع کریں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button