کیا جس پر زکوۃ لازم ہو صرف اسی پر صدقہ فطر لازم ہوتا ہے یا ان میں کچھ فرق ہے؟
جواب: زکوۃ اور صدقہ فطر کے نصاب میں فرق ہے۔ زکوۃ کے لیے مال کا نامی ہونا (یعنی مال تجارت، کرنسی وغیرہ) شرط ہے یونہی زکوۃ کی ادائیگی میں صاحب نصاب ہونے کے بعد سال کا گزرنا شرط ہے جبکہ صدقہ فطر لازم ہونے کے لیے یہ دونوں شرطیں نہیں ہیں لہذا اگر کسی کے پاس مال نامی و غیر نامی (پیسے ، مال تجارت یا کوئی بھی سامان) حاجت اصلیہ سے زائد ہو اور نصاب (موجودہ تقریبا 90000 روپے) کے برابر ہو تو اس پر صدقہ فطر واجب ہو گا۔