شرعی سوالات

زندگی میں ہبہ کرتے ہوئے اولاد کو برابر برابر مال دیا جائے ،الا یہ کہ کوئی دینی ترجیح رکھتا ہو

سوال:

ایک شخص کے چند لڑکے ،لڑکیاں ہیں ۔بعض جوان ہیں ان کی شادی والدین نے کرادی ہے ۔بعض جوان غیر شادی شدہ ہیں اور بعض ابھی کمسن ہیں۔اگر والدین کوئی شی جیسے مکان ،زمین وغیرہ تقسیم کرنا چاہیں تو سب کا برابر حق سمجھ کر تقسیم کریں یا والدین کی رضا مندی پر موقوف ہے؟

جواب:

اگر ان میں کوئی اولاد دین ترجیح رکھتی ہے تو اس کو زیادہ دینے میں حرج نہیں ہے ورنہ تمام اولاد کو برابر دیں۔

(فتاوی امجدیہ،کتاب الہبہ،جلد3،صفحہ 259،مطبوعہ  مکتبہ رضویہ،کراچی)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button