شرعی سوالات

زندگی میں ورثا کے درمیان ہبہ کرنے کا طریقہ

سوال :

زید اپنی زندگی میں اپنی جائداد منقولہ و غیر منقولہ کو تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ ورثاء  میں ایک لڑکا، دو لڑکی اور ایک بیوی موجود ہے۔

جواب:

            اگر زید چاہتا ہے تو اپنی جائداد کا آٹھواں حصہ اپنی بیوی کو دے دے اور بقیہ جائداد تین حصہ کر کے ایک حصہ لڑکے کو اور ایک ایک لڑکیوں کو دے۔ چاہے تو بیوی کے آٹھویں حصے کے بعد بقیہ جائداد کے چار حصے کر دے ، دو حصے لڑکے کو اور ایک ایک حصہ لڑکیوں کو دے دے۔ افضل تقسیم کا پہلا طریقہ ہے اور یہ بھی کر سکتا ہے کہ کچھ اپنے لیے بچا رکھے بیوی کو آٹھواں دے دے اور بچے ہوئے کو لڑکیوں اور لڑکوں میں مذکورہ بالا طریقوں میں سے کسی طریقے پر تقسیم کر دے۔

  (فتاوی بحر العلوم، جلد5، صفحہ22، شبیر برادرز، لاہور)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button