بہار شریعت

زم زم کی حاضری

زم زم کی حاضری

(۱۸)پھر زم زم پر آؤ اور ہوسکے تو خود ایک ڈول کھینچو ورنہ بھرنے والوں سے لے لو اور کعبہ کو منہ کرکے تین سانسوں میں پیٹ بھر کر جتنا پیا جائے کھڑے ہو کر پیو‘ہر بار بسم اللہ سے شروع کرو اور الحمد للہ پر ختم اور ہر بار کعبہ معظمہ کی طرف نگاہ اٹھا کر دیکھ لو باقی بدن میں ڈال لو‘ منہ اور سر اور بدن پر اس سے مسح کرلو اور پیتے وقت دعا کرو کہ قبول ہے رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں زم زم جس مرادسے پیا جائے اسی کے لئے ہے اس وقت کی دعایہ ہے ۔

اللھم انی اسئالک علمًا نافعًا ورزقًا واسعًاو عملاً متقبلاً وشفآ ئً من کل دآئٍ۔

متعلقہ مضامین

(اے اللہ میں تجھ سے علم نافع اور کشادہ رزق اور عمل مقبول اور ہر بیماری سے شفاکا سوال کرتا ہوں )

یا وہی دعا ئے جامع پڑھو اور حاضری مکہ معظمہ تک تو بار بار پینا نصیب ہوگا ، کبھی قیامت کی پیاس سے بچنے کو پیو کبھی عذاب قبر سے محفوظی کو ، کبھی محبت رسول ﷺ بڑھنے کو ‘ کبھی وسعت رزق ‘ کبھی شفائے امراض ‘ کبھی حصول علم و غیر ہا خاص خاص مرادوں کے لئے پیو ۔

(۱۹)وہاں جب پیو پیٹ بھر کر پیو ۔حدیث میں ہے ہم میں اور منافقوں میں یہ فرق ہے کہ وہ زمزم کوکھ بھر کر نہیں پیتے

(۲۰) چاہ زمزم کے اندر بھی نظر کرو کہ بحکم حدیث دافع نفاق ہے۔

یہ مسائل کتاب بہار شریعت سے ماخوذ ہیں۔ مزید تفصیل کے لئے اصل کتاب کی طرف رجوع کریں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button