سوال
زمین بٹائی پر دینے سے حاصل ہونے والی آمدنی حلال ہے یا حرام ؟ ملخصا
جواب
زمین کو کاشت کے لئے بٹائی پر دینا جائز ہے۔ ناجائز کہنے والا جاہل ہے۔ اور جو دلیل اس نے بیان کی ہے وہ لغو ہے۔ اگر بغیر محنت کے کوئی چیز لینا حرام ہوتا تو دوست احباب کو تحائف دینا بھی حرام ہوتا۔ اسی طرح رشتہ داروں کو صلہ رحمی کے طور پر کچھ دینا بھی حرام ہوتا۔ حالانکہ صلہ رحمی کا حکم قرآن و حدیث میں بصراحت موجود ہے ۔ بلا محنت حاصل ہونے والی ہر چیز حرام ہوتی تو ہدیہ و تحفہ بھی حرام ہوتا۔
(وقار الفتاوی، جلد 3، صفحہ 276، بزم وقار الدین، کراچی)
Leave a Reply