شرعی سوالات

ریٹ زیادہ ہونے  پر زیادہ پیسے کمانے کی غرض  سےغلہ خرید کر رکھنا جائز ہے جبکہ لوگوں پر تنگی نہ ہو

سوال:

ایک شخص  آج غلہ سستا ہونے کی وجہ سے خرید کر اس نیت سے رکھنا چاہتا ہے کہ جس وقت بازار میں ریٹ زیادہ ہوگا تو اس کو فروخت کروں گا لہذا اس غلہ  کا بھرنا جائز ہے یا ناجائز ؟اور اگر جائز ہے تو کس صورت  سے جائز ہے؟

جواب:

جائز ہے کہ تجارت نفع وفائدہ حاصل کرنے کے لیے ہوتی ہے۔ہاں احتکار  ناجائز ہے اور اس کی صورت یہ ہے کہ اس جگہ کی آمد  کا غلہ جو اپنی ملک نہ ہو خرید کر ایسا کررکھے کہ اس کے روکنے سے خلق پر تنگی ہوجائے اور یہ صورت غلہ بھر کر رکھنے والوں میں عموما نہیں پائی جاتی۔

(فتاوی امجدیہ،کتاب البیوع،جلد3،صفحہ151،مطبوعہ  مکتبہ رضویہ،کراچی)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button