سوال:
مدرس چند سال سے تدریسی خدمات سر انجام دے رہا تھا ۔ ذی قعدہ کو کمیٹی کے کہنے پر نئے مدرسے میں شفٹ ہو گیا اور وہاں پڑھا رہا ہے۔ کیا وہ رمضان مبارک کی تعطیل کا حق دار ہے یا نہیں؟
جواب:
رمضان المبارک کی تعطیل با تنخواہ گزرے ہوئے سال کے ساتھ ملحق ہے اور پورے ہندوستان میں اسی کے مطابق عمل ہے۔ اگر سائل گزشتہ سال حسب معمول خدمت کر چکا ہے تو اس کو رمضان کی تنخواہ ضرور ملنی چاہیے۔
(فتاوی بحر العلوم، جلد4، صفحہ32، شبیر برادرز، لاہور)