ARTICLES

دم جبر میں اخفاء مستحب ہے

استفتاء : کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ نماز کی قضاء کا حکم تو یہ ہے کہ اسے ظاہر نہ ہو نے دیا جائے تو حج میں اگر کوئی واجب ترک ہو جائے جو کہ گناہ ہے اور اس پر دم لازم ائے تو وہاں چھپانے کا حکم ہو گا یا نہیں ؟

(السائل : محمد ریحان از لبیک حج اینڈ عمرہ سروسز)

جواب

باسمہ تعالیٰ وتقدس الجواب : دم کفارہ میں چھپانا مستحب ہے ، چنانچہ علامہ محمد بن عبد اللہ تمرتاشی حنفی متوفی 1004ھ لکھتے ہیں :

و ما کان من دم کفارۃ استحب اخفاء ہ و سترہ، لان سببھا الجنایۃ کقضاء الصلاۃ یستحب اخفاء ہ (197)

یعنی، جو دم کفارے کا ہو اس کو پوشیدہ رکھنا اور چھپانا مستحب ہے ، کیونکہ اس کا سبب جنایت ہے ،قضانماز کی مثل اس کا اخفاء مستحب ہے ۔

واللٰہ تعالی اعلم بالصواب

یوم الاثنین، 2 ذو الحجۃ 1434ھ، 7 اکتوبر 2013 م 872-F

حوالہ جات

197۔ منح الغفار بشرح تنویر الابصار، کتاب الحج، باب الھدی، تحت قولہ : لا یجب تعریفہ، ق 171/ا

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button