سوال:
درخت کے پھل،پھول یاپھل لگنے سے پہلے خواہ وہ قابل انتفاع ہوں یا قابل انتفاع نہ ہوں،درختوں میں فروخت کرنا ،شرعا یہ بیع درست ہے یا نہیں اور اگر جواب نفی میں ہے تو کوئی صورت بیع الثما رعلی الاشجار کے جواز کی نکلتی ہے یا نہیں؟
جواب:
معدوم کی بیع نہیں ہوسکتی لہذا جب تک پھل نہ آئے ہوں ان کی بیع نہیں کی جاسکتی کہ معقود علیہ موجود نہیں ،عقد کس چیز کا ہوگا اور جو پھل آچکے ہیں اگرچہ قابل انتفاع نہ ہوں ان کی بیع جائز ہے مگتر اس میں یہ شرط کہ اتنے زمانہ تک درخت سے توڑے نہ جائیں گے بیع کو فاسد کردیگی۔
اس کے جواز کی یہ صورت ہے کہ بیع مطلق واقع کی جائےبلکہ وقت بیع بائع صاف کہہ دے کہ مجھے اختیار ہوگا کہ درخت خالی کرالوں اور بیع تمام ہونے کے بعد اپنی خوشی سے درخت پر پختہ ہونے تک چھوڑ دینے کی اجازت دے دے تواب یہ جائز ہوگا۔
(فتاوی امجدیہ،کتاب البیوع،جلد3،صفحہ182،مطبوعہ مکتبہ رضویہ،کراچی)
(فتاوی امجدیہ،کتاب البیوع،جلد3،صفحہ184،مطبوعہ مکتبہ رضویہ،کراچی)