بر والدین

خدمت والدین اللہ تعالی کےقرب کا ذریعہ ہے

عربی حدیث:

حدثنا حجاج بن منہال، حدثنا شعبۃ، أخبرنی محمد بن عبد الجبار، سمعت محمد بن کعب أنہ سمع أبا ہریرۃ؛ یحدث عن رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم قال: إن الرحم شجنۃ من الرحمن، تقول: یا رب إنی ظلمت، إنی قطعت، یا رب یا رب یا رب، فیجیبہا، ألا ترضین أن أقطع من قطعک، وأصل من وصلک؟۔

اردو ترجمہ:

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:  صلہ رحمی رحمٰن سے ملی ہوئی ایک شاخ ہے؛ وہ کہے گی:

”اے رب! مجھ پر ظلم کیا گیا،مجھے کاٹا گیا۔ یا اللہ! اے میرے رب !اے میرے رب!!( مجھ پر ظلم کیا گیا،مجھے کاٹا گیا) “

اللہ تعالی جواباًفرمائے گا:   ” کیا تو اس پر خوش نہیں کہ جو تیرے سے دور ہو گا میں اس سے دور ہو جاؤں گا اور جو تیرے قریب ہوگا میں اس کے قریب ہو جاؤں گا۔“

۔

تخریج الحدیث:

الادب المفرد( ۶۵)،

التاریخ الکبیر(۱۶۸،۱) ابو نعیم  فی ” حلیۃ الاولیاء "(۲۲۰،۳)۔

المزی فی”التھذیب”(۵۸۴،۲۵)

البخاری (۵۹۸۸)

کتاب: والدین سے حسن سلوک

کتاب: بر الوالدین، مؤلف: امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ

ماخوذ از:
کتاب: بر الوالدین، مؤلف: امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ
حوالہ جات:
کتاب: والدین سے حسن سلوک

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button