شرعی سوالات

حق تصنیف کی بیع و شرا

سوال:

کیا دینی کتابوں ، مضمونوں اور نظم و نثر مقالات کے حق تصنیف  (تخلیق)کو بیچنا اور اس سے فائدہ حاصل کرنا جائز ہے؟

جواب:

            جی ہاں، حق تصنیف و اشاعت کو اپنے لیے محفوظ کر لینا بھی مباح اور قابل انتفاع ہے جو حکما مال ہے اور جب حکما مال  ٹھہرا تو اسے بیچنا خریدنا اور اس سے فائدہ حاصل کرنا جائز ہے خواہ کتب و مضامین اور اشعار وغیرہا  دینیات پر مشتمل ہوں یا دنیاوی مصالح و فوائد پر ۔ ہاں ایسے مضامین جو فواحش و لغویات سے بھرپور ہوں اور انسانی کردار سازی سے دور ہوں نہ ان کا حق تصنیف و اشاعت محفوظ کرانا مباح اور نہ ہی بیچنا جائز ہے کہ وہ قابل انتفاع نہیں ہیں بلکہ مخرب اخلاق و انسانیت ہیں جس کی تصنیف و تالیف اور اشاعت درخود گناہ  بلکہ گناہان کثیرہ ہے۔

 نوٹ: کسی تصنیف و تالیف یا ایجاد کو تخلیق سے تعبیر کرنا مناسب نہیں ہے۔

(فتاوی یورپ، صفحۃ442،شبیر برادرز، لاہور)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button