بہار شریعت

حقیقی بہنوں کے حصوں کے متعلق مسائل

حقیقی بہنوں کے حصوں کے متعلق مسائل

مسئلہ ۱: اگر ایک بہن ہے اسے آدھا ۱/۲ملے گا۔ (عالمگیری ج ۶ ص ۴۴۸، درمختار ج ۵ ص ۶۷۶)

مسئلہ ۲: اگر بہنیں دو یا دو سے زائد ہیں تو دو تہائی ۲ /۳میں شریک ہوں گی۔ (عالمگیری ج ۶ ص ۴۴۸، درمختار ج ۵ ص ۶۷۶)

متعلقہ مضامین

مسئلہ ۳: اگر میت کی بہنوں کے ساتھ میت کا کوئی بھائی بھی ہو تو وہ اس کے ساتھ مل کر عصبہ ہو جائیں گی اور تقسیم مال للذکر مثل حظ الانثیین کی بنیاد پر ہو گی یعنی مرد کو دو عورتوں کے برابر حصہ ملے گا۔ (عالمگیری ج ۶ ص ۴۴۸، درمختار ج ۵ ص ۶۷۶)

مسئلہ ۴: اگر بہنوں کے ساتھ میت کی کوئی بیٹی ، پوتی یا پر پوتی (نیچے تک) ہو تو اب بہن عصبہ بن جائے گی یعنی جو کچھ باقی بچے گا وہ لے گی کیونکہ حدیث میں فرمایا بہنوں کو بیٹیوں کے ساتھ عصبہ بنائو۔ (درمختار ج ۵ ص ۶۷۶، بحرالرائق ، تبیین)

یہ مسائل کتاب بہار شریعت سے ماخوذ ہیں۔ مزید تفصیل کے لئے اصل کتاب کی طرف رجوع کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button