حرمین شریفین کے تبرکات
(۴۱) بچی ہوئی بتی وغیرہ جو یہاں یا مدینہ طیبہ میں خد ام حرم دیتے ہیں ہر گز نہ لے بلکہ اپنے پاس سے بتی روشن کرکے باقی اٹھا لے ۔
مسئلہ ۱: غلاف کعبئہ معظمہ جو سال بھر بعد بدلا جاتاہے اور جواتاراگیا فقراپر تقسیم کردیاجاتاہے اس کو ان فقرأ سے خرید سکتے ہیں اور جو غلاف چڑھا ہو اہے اس میں سے لینا جائز نہیں بلکہ اگر کوئی ٹکڑا جدا ہوکر گر پڑے تو اسے بھی نہ لے اور لے تو کسی فقیرکو دیدے ۔
مسئلہ ۲: کعبہ معظمہ میں خوشبو لگی ہو اسے بھی لینا جائز نہیں ا ور لی تو واپس کردے اور خواہش ہو تو اپنے پاس سے خوشبو لے جا کر مس کر لائے۔
یہ مسائل کتاب بہار شریعت سے ماخوذ ہیں۔ مزید تفصیل کے لئے اصل کتاب کی طرف رجوع کریں۔