سوال:
- مسلمانوں کو دھوکہ دے کر کمائی کرنا کیسا ہے ؟
- دلالی کی رقم کھانا اورجھوٹ بول کر حلفیہ بیان دے کر بیع کرانا کیسا ہے؟
- مبیع معروف کا ثمن طے کرنا اورمشتری سے کچھ اور کہہ کر قسم کھلا کر بیع کرانا کیسا؟ ملخصا
جواب:
- مسلمانوں کو دھوکہ دے کر کمائی کرنا حرام ہے۔
- دلالی کا اگر یہ مطلب ہے کہ بائع اور مشتری سے بچوانے اور خریدوانے کی اجرت لیتا ہے تو یہ جائز ہے۔ البتہ جھوٹی قسم کھا کر یا جھوٹ بول کر بیع کرانا حرام و ناجائز ہے۔ قرآن و حدیث میں جھوٹوں پر اللہ تعالی کی لعنت آئی ہے۔
- بائع سے ثمن کو طے کرنا اور مشتری سے اس کے خلاف بتا کر جھوٹی قسم کھا کے بیع کرانا اور مشتری سے مبیع کی قیمت جھوٹ بول کر وصول کرنا یہ سب حرام و ناجائز ہیں۔
(فتاوی فقیہ ملت، جلد 2، صفحہ 190، شبیر برادرز لاہور)