شرعی سوالات

جو چیز پیدائشی طور پر دوسری چیز میں ملی ہوئی ہواس کو جدا کرنے سے پہلے بیچنے سے بیع فاسد ہو جاتی ہے

جو چیز پیدائشی طور پر دوسری چیز میں ملی ہوئی ہواس کو جدا کرنے سے پہلے بیچنے سے بیع فاسد ہو جاتی ہے

مبیع کا غیر مقدور التسلیم ہونا

سوال :

قربانی کی کھال کی قیمت قبل ذبح طے کر سکتا ہے یا نہیں؟

جواب:

            بقول مفتی بہ جو چیز پیدائشی طور پر دوسری چیز میں ملی ہوئی ہو جیسے کھال اور بال، کہ بال کھال سے ا ور کھال گوشت سے ملی ہوئی ہو، اس کو تاوقتیکہ باہم جدا نہ کر لے اس کا بیچنا جائز نہیں یہاں تک کہ اگر اس طرح بیچ کر اچھی طرح جدا کر کے خریدار کو دے دی جب بھی بیع فاسد غیر صحیح ہی رہتی ہے خواہ وہ قربانی کی کھال ہو۔

(فتاوی دیداریہ، صفحہ261، مکتبہ العصر، گجرات)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button