شرعی سوالات

جن درختوں اور پودوں کے پھول ہی مقصود ہوں ان کی بیع جائز ہے

سوال:

            جس باغات میں مختلف قسم کے درخت ہوں بعض درختوں پر صرف پھول لگے ہوں اور بعضوں پر پھل نمودار ہو گئے ہیں، ان باغات کی خرید و فروخت شرعا جائز ہے یا نہیں؟

جواب:

            اگر وہ پھول اور پھل انسانوں کے لیے قابل انتفاع ہیں تو ان کی بیع و شرا جائز ہے ورنہ نہیں مثلاً  گلاب و جوہی وغیرہ کے پھول نکل آئے ہوں تو ان کی بیع و شرا پورے موسم کے لیے درست ہے کیونکہ اس کا پھول ہی انسانوں کے لیے قابل انتفاع ہے اور اگر ایسے درختوں پر پھول آ گئے ہوں جن کے پھول عموماً قابل انتفاع نہیں مثلاً آم ، الیچی، سیب، ناشپاتی وغیرہ اگرچہ اس کے چھوٹے چھوٹے پھل بھی نمودار ہو گئے ہوں اس کی بیع و شرا جائز نہیں۔

  (فتاوی یورپ، صفحۃ453،شبیر برادرز، لاہور)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button