بہار شریعت

جمرۃ العقبہ کی رمی

جمرۃ العقبہ کی رمی

(۵)جب منی پہنچو سب کاموں سے پہلے جمرۃ العقبہ کو جاؤ جو ادھر سے پچھلا جمرہ ہے اور مکہ معظمہ سے پہلا‘ نالے کے وسط میں سواری پر جمرہ سے کم از کم پانچ ہاتھ ہٹے ہوئے یوں کھڑے ہو کہ منی دہنے ہاتھ پر اور کعبہ بائیں ہاتھ کو اور جمرہ کی طرف منہ ہو ‘ سات کنکر یا ں جدا جدا چٹکی میں لے کر سیدھا ہا تھ خوب اٹھا کر کہ بغل کی رنگت ظاہر ہو ہر ایک پر

بسم اللہ اللہ اکبر رغمًا للشیطن رضًا للرحمن اللھم اجعلہ حجا مبرورًا وسعیًا مشکوراً وذنبًامغفوراً

متعلقہ مضامین

(اللہ کے نام سے اللہ بہت بڑا ہے ، شیطان کو ذلیل کرنے کے لئے اللہ کی رضا کے لئے اے اللہ اسکو حج مبرور کر اور سعی مشکور کر اور گناہ بخش دے )

یہ کہہ کر مارو۔ بہتر یہ ہے کہ کنکریان جمرہ تک پہنچیں ورنہ تین ہاتھ کے فاصلہ تک گریں ۔ اس سے زیادہ فاصلہ پر گری تو کنکری شمار میں نہ آئے گی پہلی کنکری سے لبیک موقوف کردو، اللہ اکبر کے بدلے سبحان اللہ یا لاالہ الا اللہ کہا جب بھی حرج نہیں (۶)جب سات پوری ہو جائیں وہاں نہ ٹھہرو، فوراً ذکرو دعا کرتے پلٹ آؤ۔(عالمگیری ص ۲۳۱ ۔۲۳۴ ج ۱، جو ہرہ ص ۲۰۴)

یہ مسائل کتاب بہار شریعت سے ماخوذ ہیں۔ مزید تفصیل کے لئے اصل کتاب کی طرف رجوع کریں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button